Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

سینیٹ : اپوزیشن کی انتقامی کارروائیوں سے متعلق تحریک التوا ء پر بحث مکمل  

اپ ڈیٹ 11 نومبر 2019 06:21pm
فائل فوٹو

اسلام آباد:سینیٹ میں اپوزیشن کی انتقامی کارروائیوں سے متعلق تحریک التوا ء پر بحث مکمل  ہوگئی، وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے نیب پر بلاامتیاز احتساب کرنے کے لیے زور دیا۔

 چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا۔ اپوزیشن ارکان نے سیاسی انتقامی کارروائیوں سے متعلق تحریک التوا ءپر بحث کے دوران حکومت پر شدید تنقید ۔

مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کرنے اور میاں نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا مطالبہ کر دیا۔

پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے مطالبہ کیا کہ حکومت میاں نوازشریف کا نام ای سی ایل سے فوری طور نکال کر کابینہ سے بعد میں منظوری لے۔ احتساب کا عمل شفاف بنانے کے لیے حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ کمیٹی بنائی جانی چاہیئے۔

سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا نوازشریف کو توڑنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔ نوازشرئف کے پلیٹس لیٹس کیسے گرے جواب دینا پڑے گا۔ عام انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی انتخابی نتائج تبدیل کیے گئے ۔وقت آنے پر افتخار چوہدری کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

سینیٹر جاوید عباسی نے کہا نیب کالا قانون ہے ، حکومت نیب کی ترجمان بنی ہوئی ہے، اب دھرنا ہونے پر حکومت اپوزیشن کے پیچھے پیچھے پھر رہی ہے،اپوزیشن حکومت کو این آر او نہیں دے گی۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے بحث سمیٹنے ہوئے اعتراف کیا کہ نیب قانون میں سقم ہے ، اسے مل کر دور کیا جائے۔ چیئرمین نیب کو کہتا ہوں کہ بلاامتیاز احتساب کیا جائے ، جو بھی کرپٹ ہے اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔ کہتے ہیں حافظ حمد اللہ کی دستاویزات کی جانچ پڑتال ابھی جاری ہے ان کی شہریت کی منسوخی کے حوالے سے جلد بازی مین کام لینا درست نہیں۔

وزیر پارلیمانی امور نے اعلان کیا کہ اگر میرے خلاف کوئی بھی کرپشن ثابت ہو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔

اپوزیشن کی تحریک التوا ءپر بحث سمیٹے جانے کے بعد چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ کا اجلاس منگل کی سہ پہر ساڑھے 3بجے تک ملتوی کردیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div