Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پاکستان کا معاشی آؤٹ لک 'منفی' سے بدل کر 'مستحکم' کردیا گیا

شائع 02 دسمبر 2019 01:17pm

موڈیز نے پاکستان کا معاشی آؤٹ لک 'منفی' سے بدل کر 'مستحکم' کر دیا۔  وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ 'مستحکم' درجے میں ترقی ملکی معیشت کو سنبھالنے کی حکومتی کوششوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق موڈیز نے پاکستان کی ساورن  کریڈٹ ریٹنگ کی ’بی تھری‘ کے طور پر نئے سرے سے تصدیق کی ہے۔

معاشی آؤٹ لک کی 'منفی' سے 'مستحکم' درجے میں ترقی ملکی معیشت کو سنبھالنے اور مستحکم بنانے کی حکومتی کوششوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت مستقبل میں تیز تر، پائیدار اور یکساں معاشی ترقی کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے معاشی اصلاحات کے ایجنڈا پر گامزن رہے گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div