Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

وفاقی کابینہ کا اجلاس: 10 نکاتی ایجنڈے کی منظوری

اپ ڈیٹ 03 دسمبر 2019 04:48pm

کابینہ نے سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن لازمی سروسز ایکٹ سمیت مختلف ترمیمی ایکٹ سمیت 10 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دے دی ۔

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کایبنہ کا اجلاس ہوا۔کابینہ نے کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی توثیق کردی۔واپڈا کے ممبران اورچیئرمین اکادمی ادبیات کی تقرری کی منظوری دےدی۔

کابینہ نے سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن لازمی سروسز ایکٹ ،خواتین کے وراثت میں حقوق سے متعلق ترمیمی ایکٹ اور وویمن پراپرٹی رائٹس ترمیمی ایکٹ کی منظوری دی۔

کابینہ ممبران کو معاشی صورتحال میں بہتری پربریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے معاشی ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ معاشی ٹیم نے ملکی معیشت کا رخ موڑدیا۔ قوم کو معاشی میدان میں مزید خوشخبریاں ملیں گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزراء نے وزیراعظم کو معاشی صورتحال میں بہتری پر بریفنگ دی۔جس پر عمران خان نے معاشی ٹیم کو بہترین کارکردگی پر شاباشی دی۔

اجلاس میں وزیر اعظم نے کہایہ بھی کہاکہ عالمی اداروں کی جانب سےپاکستانی معیشت سےمتعلق مثبت رپورٹس آرہی ہیں۔قوم کو ملکی معیشت سے متعلق مزید اچھی خبریں ملیں گی۔

 وزیراعظم نے اراکین کوموڈیزکی رپورٹ کا معاملہ پرعوام کو آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔

کابینہ کوچیف الیکشن کمیشنر اورالیکشن کمیشن ممبران کی تقرری بارے کمیٹی پربھی بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوسرے سیشن میں آرمی ایکٹ میں ترمیم پر قانون سازی اور چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری پر مشاورت کی گئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div