Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

جعلی اکاؤنٹس کیس: زرداری کوحاضری سے استثنیٰ ،فریال تالپور کے ریمانڈ میں توسیع

اپ ڈیٹ 17 دسمبر 2019 11:07am
فائل فوٹو

اسلام آباد:احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی جبکہ رہنماء پیپلز پارٹی فریال تالپورکے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی گئی۔

اسلام آبادکی احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے میگا منی لانڈرنگ اور جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کی،اس سلسلے میں عبدالغنی سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

رکن سندھ اسمبلی فریال تالپورکوریمانڈ مکمل ہونے پرسخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت لایاگیا ، آصفہ بھٹو سمیت دیگر رہنماء عدالت پہنچے ۔

سابق صدر کے وکیل فاروق نائیک نے آصف زرداری کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی۔

نیب پراسیکیورٹر نے عدالت کو بتایاکہ ضمنی ریفرنس کی کاپیاں کل تک تیار ہو جائیں گی۔

احتساب عدالت نے آصف زرداری کی طبی بنیادوں پرحاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

دوسری جانب عدالت نے فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7جنوری تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div