Aaj News

بدھ, اپريل 17, 2024  
08 Shawwal 1445  

ایل او سی پرفائرنگ:2پاکستانی فوجی شہید ، جوابی کارروائی میں 3بھارتی فوجی ہلاک

اپ ڈیٹ 26 دسمبر 2019 10:58am

راولپنڈی:بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی)کے  حاجی پیرسیکٹرپربلا اشتعال فائرنگ  سے  2پاکستانی فوجی شہید  ہوگئے جبکہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 3بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔

بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پرفائربندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل  میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ گزشتہ 36 گھنٹے سے بھارت کی جانب سے لائن آف کنڑول پر اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق،بھارتی فوج نے ایل او سی کے حاجی پیر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی  ہے،جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق،پاک فوج نے حاجی پیر سیکٹر میں بھارتی اشتعال انگیزیوں کا مؤثر جواب دیا،پاکستان فوج نے بھارتی فوجی پوسٹوں کوبھاری نقصان پہنچایا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق،پاکستان کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کے3اہلکارمارے گئےاور کچھ زخمی  ہوئے،مارے گئے بھارتی اہلکاروں میں ایک صوبیدار بھی شامل ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے دیوا سیکٹر میں پاکستانی فوج کے 2جوان شہید ہوگئے،جن میں نائب صوبیدارکنڈیرو اور سپاہی محمد احسان شامل ہیں۔

نائب صوبیدار کندیرو کا تعلق پنوعاقل ضلع سکھر اور سپاہی احسان پنڈدادن خان ضلع جہلم سے ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div