Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

نیپرا کی بجلی کی قیمت میں 1روپے 56 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

اپ ڈیٹ 26 دسمبر 2019 10:39am
فائل فوٹو

اسلام آباد:بجلی صارفین پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا گیا،نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 1روپے 56 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

 نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین توصیف ایچ فاروق کی صدارت میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

سی پی پی اے  نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ اکتوبر کے مہینے میں پانی سے 25.48 فیصد، مقامی گیس سے 12.17 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 25.41 فیصد بجلی پیدا کی گئی، تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل سے بجلی پیدا نہیں کی گئی۔

گیس نہ ملنے کے باعث فرنس آئل والے پلانٹس چلا رہے ہیں، جس کی وجہ سے بجلی کی پیداواری لاگت میں ایک روپے 73 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوا۔

نیپرا نے بجلی کے نرخ ایک روپے 73 پیسے کے بجائے ایک روپے 56 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

قیمتوں میں حالیہ اضافے سے صارفین پر 14 ارب 50 کروڑروپے کا بوجھ پڑے گا، اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

نیپرا حکام نے کہا کہ ہم ہر طرح سے صارفین کو دبا رہے ہیں کہ سانس ہی نہ لے سکیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div