Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

وزیر اعلیٰ پنجاب کی بھارتی فوج کی ایل او سی کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت

اپ ڈیٹ 26 دسمبر 2019 10:32am
فائل فوٹو

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل کرکے دشمن کو دندان شکن جواب دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے شہید ہونے والے دو فوجی جوانوں کی بہادری اور جرأت کو سلام پیش کیااور شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ دفاع وطن کیلئے قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجی جوان ہمارے ہیرو ہیں ،وطن پر نثار ہونے والے شہداء پر ہمیں ناز ہے، پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، پاکستانی قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div