Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

کے الیکٹرک کو بجلی 4روپے 90پیسے مہنگی کرنے کی اجازت

شائع 31 دسمبر 2019 02:57pm

نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نئے سال کے موقع پر کے الیکٹرک کو بجلی 4 روپے 90 پیسے مہنگی کرنے کی اجازت دے دی۔

نئے سال کے ساتھ ہی کراچی کے شہریوں پر بجلیاں گرادی گئیں۔ نیپرا نے کے الیکٹر ک کو کراچی کے شہریوں کے لئے بجلی 4 روپے 90 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کی 11 سہ ماہی درخواستوں پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے بجلی مہنگی کرنے کی اجازت دی ۔بجلی مہنگی ہونے کے باعث شہر قائد کے صارفین پر 106 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا کے فیصلے کے باعث کراچی میں بجلی کی اوسط قیمت 17 روپے 69 پیسے ہوجائے گی۔ بجلی مہنگی کرنے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہوسکے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div