Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پارک لین ریفرنس:زرداری،فریال سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

اپ ڈیٹ 07 جنوری 2020 10:25am
فائل فوٹو

اسلام آباد:احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت تمام ملزمان پر22 جنوری کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا، عدالت نے تمام ملزمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے پارک لین اور منی لانڈرنگ ریفرنسز پر سماعت کی ،فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ۔

فاروق ایچ نائیک نے آصف زرداری کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ آصف زرداری کو متعدد امراض لاحق ہیں اور کراچی میں علاج جاری ہے۔

جج کے استفسار پر تفتیشی افسرنے معاملہ مجاز اتھارٹی کے پاس زیر التواء ہونے کا بتایا۔

  عدالت نے آئندہ سماعت پر زین ملک سے متعلق پیشرفت رپورٹ سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔

  تفتیشی افسر نے بتایاکہ ضمنی ریفرنس میں 9 نئے ملزمان بھی شامل کیے اور 5 ملزمان کا نام فہرست سے نکال دیا گیا ہے ۔

عدالت نے پارک لین ریفرنس کے ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرفرد جرم عائد کرنے کا کہہ دیا ۔

عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپورسمیت دیگرملزمان کونوٹس جاری کرتے سماعت 22 جنوری تک ملتوی کردی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div