Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

الیکشن کمیشن نے فریال تالپور کے خلاف نااہلی کی درخواست خارج کردی

اپ ڈیٹ 14 جنوری 2020 11:01am
فائل فوٹو

اسلام آباد:رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کو ریلیف مل گیا، الیکشن کمیشن نے فریال تالپور کے خلاف نااہلی کی درخواست درخواست گزار کی عدم پیروی پر خارج کردی۔

الیکشن کمیشن میں سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے خلاف نااہلی کی درخواست پر سماعت قائم مقام چیف الیکشن کمشنر الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔

فریال تالپور کی جانب سے  فاروق ایچ نائیک الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے جبکہ درخواستگزار ایم پی اے ارسلان تاج کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوا۔

فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے جواب جمع کراتے ہوئے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھا دیا۔

الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کی عدم پیروی کے باعث  فریال تالپور کےخلاف نااہلی کی درخواست خارج کر دی۔

یاد رہے کہ رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے فریال تالپور کی نااہلی کی درخواست دائرکررکھی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div