Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

بھارتی وزیر دفاع کا بیان مودی سرکار کی مشتعل سوچ کا عکاس قرار

شائع 23 جنوری 2020 12:45pm
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی- فائل فوٹو

ترجمان دفترخارجہ  نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان مسئلہ کشمیر سمیت ایف اے ٹی ایف کے معاملے پربات ہوئی۔ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کی تاریخ پر کام جاری ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم نے ڈیووس میں امریکی صدر، سمیت عالمی قیادت سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کی تاریخ طے نہیں مگر اس حوالے سے کام جاری ہے۔

انہوں نے بھارتی وزیر دفاع کے بیان کو ان کی حکومت کی مشتعل سوچ کا عکاس  قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے میزائل سسٹم کی خریداری سے خطے میں عدم استحکام آسکتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی سلوک جاری ہے۔

انہوں نے کہا شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان اجلاس کا دعوت نامہ نہیں ملا۔

 عائشہ فاروقی نے یہ بھی کہا کہ سی پیک کے 9 منصوبے مکمل ہوچکے۔منصوبے سے 10 ہزار سے زائد ملازمتیں میسر آئیں گی۔تائیوان کا مسئلہ چین کا اندرونی مسئلہ ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div