Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

دہشت گردی کے لیےپیسے منشیات کے کاروبار سے آتے ہیں،وزیرداخلہ کا انکشاف

اپ ڈیٹ 24 جنوری 2020 10:34am
وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ-فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے والے پیسے منشیات کے کاروبار سے آتے ہیں،دہشت گردی  بابا آدم علیہ اسلام کے دور سے شروع ہوئی۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسداد منشیات اور دہشت گردی کے تعاون سے وزارت داخلہ نے پاکستان انسداد دہشت گردی پروگرام کا افتتاح کر دیا گیا ،  جس کا مقصد مختلف اداروں کے ساتھ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کےلیے اقدامات اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا ہے۔

تقریب سے خطاب میں وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے پاکستان کو پرامن ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس جب افغانستان آیا تو دنیا تبدیل ہوئی،پوری دنیا سے لوگ پاکستان آئے اور افغانستان میں جنگ لڑی، روس افغان 10سالہ جنگ سے خطے میں دہشت گردی پروان چڑی۔

 وزیرداخلہ نے دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے والےپیسے منشیات کے کاروبار سے آنے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا دور بابا آدم کے دور سے چلا آ رہا ہے۔

 اعجاز شاہ نے یو این او ڈی سی کو فنڈز لوگوں کی تربیت اور دہشت گردی کے متاثرہ افراد کی  فلاح پر خرچ کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div