Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

فریال تالپور کی نااہلی کے لیے درخواست دوبارہ سماعت کے لیے مقرر

اپ ڈیٹ 30 جنوری 2020 10:58am
فائل فوٹو

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کرلی۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن  فریال تالپور کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست پر3 فرروی کو دوبارہ سماعت کرے گا،  الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹسز بھی جاری کر دیئے۔

 درخواست تحریک انصاف کے ایم پی اے ارسلان تاج اور رابعہ اظفر نے دائر کی تھی۔الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کی عدم پیروی پر درخواست خارج کر دی تھی۔

 ارسلان تاج اور رابعہ اظفر نے فریال تالپور کے خلاف سالانہ گوشواروں میں جائیداد چھپانے پر درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے فریال تالپور نے اپنے سالانہ گوشواروں میں جائیدادیں ظاہر نہ کرنے پر نا اہل کیا جائے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div