Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

افضل گورو کے یوم شہادت پر مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال

اپ ڈیٹ 10 فروری 2020 03:42am
فائل فوٹو

سری نگر:افضل گورو کے یوم شہادت پر مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال ہے جبکہ وادی میں بھارتی کرفیو کو 189روز ہوگئے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کرفیو برقرار ہے،کشمیری 189روز سے پابندیوں میں جکڑے ہوئے ہیں،وادی میں سناٹا ہے، کاروباری مراکزبند ہیں۔

قابض فوج کے نام نہاد سرچ آپریشن بھی جاری ہیں،گھرگھر تلاشی کے نام پر کشمیریوں کوتنگ کیاجارہاہے۔

آج کشمیری رہنماءمحمد افضل گورو کا 7واں یوم شہادت ہے،کل جماعتی حریت کانفرنس نے ہڑتال کی اپیل کی تھی، مقبول بٹ شہید کی برسی پر منگل کو بھی مکمل ہڑتال ہوگی۔

حریت رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کشمیری اپنے شہداء کو نہیں بھولیں گے۔

بھارت نے افضل گورو کو 9فرورری2013کو نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دی گئی تھی اور ان کا جسد خاکی بھی ورثاءکے حوالے نہیں کیا گیا تھا،انہیں تہاڑ جیل میں ہی سپرد خاک کیا گیا تھا جبکہ مقبول بٹ کو 11فروری1984کو پھانسی دی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div