Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

لندن میں نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان پر حملہ،اسپتال منتقل

اپ ڈیٹ 11 مارچ 2020 04:43am
فائل فوٹو

لندن :سابق وزیراعظم نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان پر لندن میں نامعلوم افراد نے حملہ کردیا ،ڈاکٹر عدنان کے سر چہرے اور سینے پر چوٹیں آئیں،جس کےبعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

نامعلوم افراد لندن میں بھی سرگرم ہوگئے،لندن میں زیرعلاج مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان حسن نواز کی رہائش گاہ کے قریب سڑک پرپیدل جارہے تھے کہ نقاب پوش افرادنےان پر حملہ کردیا۔

نامعلوم افراد نے ڈاکٹرعدنان کے سرپر لوہےکی راڈ ماری،سینے اورچہرے پرلاتیں ماری گئیں،حملے میں ڈاکٹرعدنان کے سر،چہرے اور سینے پرچوٹیں آئیں۔

واقعے کے فوری بعد ڈاکٹرعدنان کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا،جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ اسکارٹ لینڈیارڈ نےواقعے کی تصدیق کردی۔

پولیس کے مطابق رات 8بجکر39منٹ پرڈکیتی کی واردات رپورٹ ہوئی،ملزمان گھڑی چھین کرفرار ہوئےجبکہ متاثرہ شخص کوکسی قسم کی شدید زخم نہیں آئے،واقعے میں تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div