Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

فریال تالپورکی منجمد اکاؤنٹس بحالی اور راجہ پرویزاشرف کی بریت پر فیصلہ محفوظ

اپ ڈیٹ 10 مارچ 2020 08:39am
فائل فوٹو

اسلام آباد:احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپورکی منجمد اکاؤنٹس بحالی اور سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کی بریت پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ، فریال تالپور کا فیصلہ 20 مارچ کو جبکہ سابق وزیراعظم کی درخواست پر18 مارچ کو فیصلہ سنایا جائے گا۔

اسلام آبادکی احتساب عدالت میں پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کی بینک اکاؤنٹس فعال کرنے کی درخواست پرسماعت ہوئی۔

 نیب پراسیکیوٹر نے مؤقف اپنایا کہ فریال تالپور کے اکاؤنٹ قانون کے مطابق منجمد کئے گئے ، درخواست میرٹ پرپوری نہیں اترتی ،اربوں روپے کی ٹرانزکشن ملزمان کی مرضی سے کی گئی۔

 فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیے کہ فریال تالپور کے بے نامی نہیں بلکہ ذاتی اکاؤنٹ ہیں ، انکوائری کی منظوری سے پہلے اکاؤنٹ منجمد کرنا خلاف قانون ہے ۔

جج نے فریال تالپور کے اکاؤنٹ میں جعلی اکاونٹ سے رقم منتقلی کا پوچھا تو وکیل نے بتایاکہ فریال تالپور کے ذاتی اکاؤنٹ میں ایک روپیہ بھی جعلی اکاؤنٹس سے نہیں آیا۔

 دوسری جانب نندی پور پاور پروجیکٹ میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست پرفیصلہ نہ سکا ۔

جج احتساب عدالت اعظم خان نے کہاکہ تمام درخواستوں پر دلائل مکمل ہوچکے ،18مارچ کو  فیصلہ سنایا جائے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div