Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

'میری خاموشی کی بہت ساری وجوہات ہو سکتی ہیں'

اپ ڈیٹ 12 مارچ 2020 03:13pm
نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز- فائل فوٹو

مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نوازکی شاہد خاقان عباسی اور احسن ‏اقبال کے گھرآمدپر انہیں رہائی پر مبارکباددی۔مریم نوازنےکہاکہ میری ‏جمہوریت سے وابستگی کمزورنہیں مضبوط ہوئی ہے،کسی سےڈرنےوالی نہیں۔لیگی رہنماؤں نے اصولوں پر کار بند رہنے کا عزم دہرایا ۔

ن لیگ کی نائب صدرمریم نواز،شاہد حاقان عباسی اوراحسن اقبال کو رہائی پر مبارک دینے ‏پہنچیں۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مریم نوازنے کہا کہ لیگی رہنماؤں نے ‏کسی قصور کے بغیر بہادری سے جیل کاٹی اورمشکلات کا مقابلہ کیا۔

‏مریم نواز نے کہا کہ ان کی جمہوریت سے وابستگی کمزور نہیں ‏مضبوط ہوئی ہے۔نواز شریف سے زیادہ پاکستان کے عوام کی فکرہے۔

مریم نوازنے کہا کہ جتنے مرضی مقدمات کروا لیں مسلم لیگ ن نے ہی واپس آنا ‏ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہےکہ میری خاموشی کی بہت ساری وجوہات ہو سکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کےورکرز کا بہت بہت شکریہ۔آپ کی شفقت میرا حوصلہ بڑھاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی میرے بڑے بھائی ہیں۔شاہد خاقان عباسی کی جتنی بھی تریف کی جائےکم ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے بغیر کسی قصور کےجیل کاٹی۔شاہد خاقان الزامات پرجیل کا کاٹ کرآئے اور نظریےپرقائم رہے۔

والد کے متعلق مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی دل کی ایک شریان90فیصد بلاک ہے۔مریم کے بغیر علاج کا میاں صاحب نےنہیں کہا۔میرا بھی دل کرتا ہےاتنےبڑےآپریشن کےموقع پران کےپاس ہوں۔ میرے معاملات عدالت کےپاس ہیں۔عدالت جانتی ہے مجھ پر بننےوالےمقدمات کی اصل وجوہات کیاہیں۔

مریوم نواز کا کہنا تھا کہ سویلین بالادستی کےلئے میرا عزم اور مضبوط ہوا ہے۔میں پارٹی کےڈسپلن پر چل رہی ہوں۔

اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے کہا مریم نواز کا شکریہ ادا کرتاہوں۔ہم سب ملکرکام کرتے رہیں گے اوراصولوں پرقائم رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا رکاوٹوں کےباوجود مریم نوازکامنفرداوربڑامقام سیاست میں رہےگا۔مریم نواز نے سیاست میں اپنا مقام پیدا کیاہے۔جب بھی پاکستان اور عوام کو ضرورت ہوگی،مریم نواز کوپائیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم سب ملکر ان  کے شانہ بشانہ ہیں۔آئین کی حکمرانی کےلئےجودجہد جاری رہےگی۔

سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہاکہ مریم نواز کامشکلات کے باوجود منفرد اور بڑا کردار ہوگا۔اصولوں پرقائم رہیں گے ۔

سابق وزیرداخلہ احسن اقبال نےکہاکہ مسلم لیگ ن اس ملک کی محافظ جماعت ہے۔حکومت جتنی مرضی جیلوں میں ڈالے حق بات کہتے رہیں گے۔

لیگی رہنماوں نے مریم نواز کی آمدپرشکریہ اداکرتےہوئےکہاکہ مسلم لیگ ن ‏قائداعظم کےسیاسی وارث ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div