Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے سپاہی شہید

شائع 17 مارچ 2020 03:11pm
بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے سپاہی واجد علی-آئی ایس پی آر

بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی ایک بار پھر خلاف ورزی کی گئی۔بھارتی فوجوں کی جانب سےبھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کاروائی کی گئی۔فائرنگ کے تبادلہ میں سپاہی شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول کے شاہکوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔

بھارت نے بھاری توپ خانہ اور ہتھیاروں کا استعمال کیا جن بھارتی مورچوں سے فائر آرہا تھا ان کے خلاف پاک فوج کی طرف سے موثر جوابی کاروائی کی گئی۔

اس جوابی کاروائی میں دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا گیا۔فائرنگ کے تبادلہ میں 20 سالہ سپاہی واجد علی شہید ہوگئے۔ شہید واجد علی کا تعلق ضلع دادو سے ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div