Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
16 Shawwal 1445  

'سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل ملکی معیشت کےلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے'

شائع 24 مارچ 2020 04:04pm
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹو

سی پیک منصوبوں سے متعلق جائزہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل ملکی معیشت کےلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔منصوبے روزگار، مواصلات اور معاشی خوشحالی کے ضمن میں بڑے مواقع فراہم کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت  اسلام آباد میں سی پیک جائزہ اجلاس ہوا۔جس میں  وفاقی وزرا، عمر ایوب،  اسد عمر، معاون خصوصی ندیم بابر،چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ، متعلقہ سیکرٹریز اور دیگر سینئرحکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں  سی پیک منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔

 اجلاس میں کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ، آزاد پتن ہائیڈرو پاور پروجیکٹ ، گوادر پاور پروجیکٹ ، تھر  بجلی کے منصوبوں سمیت توانائی  منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ  توانائی سے متعلق 22 سی پیک منصوبوں میں سے  9 مکمل ہوچکے ہیں جبکہ دیگر پر پیشرفت کا عمل جاری ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سی پیک منصوبے  ملکی معاشی ترقی کےلئے ناگزیر ہیں۔منصوبوں سے  روزگار ، مواصلات اور معاشی خوشحالی کے ضمن میں بڑے مواقع فراہم ہونگے اس لئے انکی بروقت تکمیل   پر خصوصی توجہ دی جائے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div