Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

چوہدری شوگر ملزم کیس:نواز شریف اورمریم نواز کو حاضری سے استثنیٰ  مل گیا

اپ ڈیٹ 30 مارچ 2020 01:18pm
فائل فوٹو

لاہور :احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملزم کیس میں ریفرنس دائر ہونے تک سابق وزیراعظم نواز شریف ،ان کی صاحبزادی مریم نواز اور یوسف عباس  کو حاضری سے استثنیٰ دے دیا ۔

شریف فیملی کیخلاف چوہدری شوگر ملز کیس سابق وزیراعظم نوازشریف کے بھتیجے یوسف عباس کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔

سماعت کے دوران شریف فیملی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیب کی جانب سے ابھی تک ریفرنس دائر نہیں کیا گیا،تینوں ملزمان کی ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہوچکی ہے،عدالت ریفرنس دائر ہونے تک نواز شریف،مریم نواز اور یوسف عباس کو حاضری سے استثنیٰ دے۔

احتساب عدالت نے ریمارکس دہتے ہوئے کہا کہ جب ریفرنس دائر ہوگا تو ملزمان کو طلب کرلیا جائےگا۔

عدالت نے ریفرنس دائر ہونے تک نواز شریف ،مریم نواز اور یوسف عباس  کو حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div