Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پاکستان ٹیم27ماہ بعدٹی20میں پہلی پوزیشن سے محروم

اپ ڈیٹ 01 مئ 2020 10:07am
فائل فوٹو

دبئی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے سالانہ رینکنگ اپ ڈیٹس جاری کردیں، پاکستان ٹیم 27ماہ بعد ٹی20میں پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئی۔

آئی سی سی نےسالانہ رینکنگ اپ ڈیٹ جاری کردی، آسٹریلیا نے ٹیسٹ اورٹی 20میں  بھارت اورپاکستان کوپہلی پوزیشن سےمحروم کردیا۔

 پاکستان 27ماہ بعد ٹی20رینکنگ میں تین درجے تنزلی کے بعد پہلی سے چوتھی پوزیشن پرآگیا۔

 بھارتی ٹیم اکتوبر2016کے بعد پہلی بارٹیسٹ رینکنگ میں تیسرےنمبرپرآگئی، ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کی دوسری پوزیشن برقرارہے۔

 ون ڈے رینکنگ میں ورلڈ چیمپئن انگلینڈ کی پہلی، بھارت کی دوسری اورنیوزی لینڈ کی تیسری پوزیشن برقرارہے۔

 پاکستان ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں بدستور 7ویں اورون ڈے میں چھٹے نمبرپربراجمان ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div