Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

پنجاب :کورونا مریضوں کے ہوم آئیسولیشن کیلئے قواعد و ضوابط جاری

اپ ڈیٹ 10 مئ 2020 09:14am
فائل فوٹو

لاہور:پنجاب حکومت نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے ہوم آئیسولیشن کیلئے قواعد و ضوابط جاری کردئیے، ہوم آئیسولیشن کیلئے خصوصی کمیٹی بنے گی، ایس او پیز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ  کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کے نوٹیفکیشن کے مطابق ہوم آئیسولیشن کیلئے بننے والی خصوصی کمیٹی میں محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے اہلکار شامل ہوں گے۔

کمیٹی ہوم آئیسولیشن کیلئے گھروں کے سائز اور اہلخانہ کی تعداد کی جانچ کے بعد اجازت دے گی،اجازت سے پہلے کورونا مریض اور دیگر اہلخانہ کی تعلیم ، کورونا کے بارے میں عام آگہی، ہوم آئیسولیشن کی بنیادی ضروریات کے بارے علم کو بھی پرکھا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہوم آئیسولیشن میں مریض روزانہ اپنی صحت کے متعلق اپڈیٹس محکمہ صحت کو بھجوانے کا پابند ہوگا۔

محکمہ صحت کی ہدایت کے مطابق مریض طے کردہ طریقہ کار کے تحت اپنے ٹیسٹ بھی کرواتا رہے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیسٹ کیلئے محکمہ صحت کا عملہ گھر سے سیمپل لے گا جبکہ مریض کو حکومت سے منظور شدہ پرائیویٹ لیبارٹری سے بھی ٹیسٹ کرانے کی اجازت ہوگی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div