Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

آئندہ سیزن میں پاکستان کو کتنے اور کس کس ٹیم کے خلاف میچز کھیلنے ہیں؟

شائع 13 مئ 2020 03:07pm

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن 2020-21 کیلئے 18 کھلاڑیوں پر مشتمل سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا، تاہم اس سیزن کے دوران پاکستانی ٹیم کو کس کس سے اور کتنے کتنے میچز کھیلنے ہیں جانیئے۔

آئندہ سیزن میں پاکستان کو آئرلینڈ کے خلاف 2 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز جولائی میں کھیلنی ہے جبکہ جولائی سے ستمبر کے دوران انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں۔

اس کے علاوہ قومی ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز اکتوبر میں کھیلنی ہے اور زمبابوے کے خلاف 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہوم سیریز نومبر میں کھیلنی ہے۔

قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز دسمبر میں اور جنوبی افریقہ کے خلاف 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل ہوم سیریز جنوری 2021 میں کھیلے گی۔

اس کے بعد قومی ٹیم کو زمبابوے کے خلاف 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز اپریل 2021 میں کھیلنی ہے۔

ان دو طرفہ سیریز کے علاوہ پاکستان کو ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ اور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 میں شرکت کرنا ہے۔

سینٹرل کنٹریکٹ لسٹ برائے 2020-21:

کٹیگری اے:

اظہر علی

بابراعظم

شاہین شاہ آفریدی

کٹیگری بی:

عابد علی

اسد شفیق

حارث سہیل

محمد عباس

محمد رضوان

سرفراز احمد

شاداب خان

شان مسعود

یاسر شاہ

کٹیگری سی:

فخر زمان

افتخار احمد

عماد وسیم

امام الحق

نسیم شاہ

عثمان شنواری

ایمرجنگ پلیئرز:

حیدر علی

حارث رؤف

محمد حسنین

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div