Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

توشہ خانہ ریفرنس:احتساب عدالت نےنواز شریف اور آصف زرداری کوطلب کرلیا

اپ ڈیٹ 15 مئ 2020 09:54am
فائل فوٹو

اسلام آباد :احتساب عدالت  نے  توشہ خانہ ریفرنس  میں سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق صدر آصف زرداری کوطلب کرلیا جبکہ  سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بھی ریفرنس میں 29مئی کو عدالت پیش ہوں گے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کے دوران نیب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ آصف زرداری اورنوازشریف نے یوسف رضا گیلانی سے غیرقانونی طورپرگاڑیاں حاصل کیں، آصف زرداری نے گاڑیوں کی صرف 15فیصد ادائیگی کی ،رقم جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اداکی۔

نیب کے مطابق، آصف زرداری کوبطورصدرلیبیا اوریواے ای سے بھی گاڑیاں تحفے میں ملیں، آصف زرداری نے جمع کرانے کے بجائے خود استعمال کیں۔

نیب کی جانب سے نواز شریف سے متعلق عدالت کو بتایا گیا کہ 2008 میں نوزشریف کسی بھی سرکاری عہدے پرنہیں تھے ، اس کے باوجود نواز شریف کو بغیرکوئی درخواست دیئے توشہ خانے سے گاڑی دی گئی، گاڑیوں کی ادائیگی عبدالغنی مجید نے جعلی اکاؤنٹس سے کی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div