Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

کورونا وائرس: آئی سی سی کرکٹ کمیٹی نے اہم سفارشات پیش کردیں

شائع 19 مئ 2020 01:08pm

دبئی: آئی سی سی کی کرکٹ کمیٹی نے کورونا کے باعث گیند کو چمکانے کیلئے تھوک اور پسینے کے استعمال پر پابندی کی سفارش کردی، فیصلہ 28 مئی کو کیا جائے گا۔

کورونا وائرس کا خطرہ، تھوک سے گیند چمکانے پر پابندی کا امکان ہے جبکہ گیند کو پسینے سے چمکانے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ماہرین نے کہا کہ تھوک کے ذريعے وائرس پھيلنے کا خطرہ ہے لہذا پابندی لگائی جائے۔

میچز میں مقامی امپائرز کا استعمال اور ٹیموں کو ایک اضافی ریویو دینے کی بھی سفارش کی گئی۔ منظوری آئی سی سی کی 28 مئی کو ہونے والی میٹنگ میں دی جائے گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div