Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ٹی20ورلڈ کپ کےحوالےسےاہم فیصلہ 28مئی کومتوقع

اپ ڈیٹ 26 مئ 2020 11:37am
فائل فوٹو

دبئی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کی 3روزہ ٹیلی کانفرنس شروع ہوگئی، ٹیلی کانفرنس کےدوران ٹی20ورلڈ کپ کے حوالے سے اہم فیصلہ 28مئی کوہوگا۔

رواں سال آسٹریلیا میں شیڈول ٹی20ورلڈ کپ کورونا وائرس کے باعث خطرات سےدوچار ہے،حتمی فیصلہ 28مئی کو آئی سی سی ٹیلی کانفرنس میں کیا جائےگا۔

میگا ایونٹ 18اکتوبرسے15نومبرتک شیڈول ہے لیکن کورونا کی وباء کے باعث آسٹریلیا کے انٹرنیشنل بارڈرز ستمبرکےوسط تک بند ہیں، آئی سی سی اورمیزبان ملک کے کرکٹ حکام کو ایونٹ کے حوالے سے اوربھی کئی لاجسٹک مسائل کا سامنا ہے۔

بھارت کو2021میں 8ویں ٹی20ورلڈ کپ کی میزبانی کرنی ہے لیکن آئی سی سی ٹیلی کانفرنس میں آسٹریلیا اوربھارت کی میزبانی کے حقوق کوتبدیل کرنےپربھی غورکیا جائےگا۔

قوی امکان ہے کہ آسٹریلیا 2021اوربھارت 2022میں ٹی20ورلڈ کپ کی میزبانی کرےگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div