Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

چینی پر پانچ سالوں میں 29 ارب کی سبسڈی

شائع 27 مئ 2020 11:19am

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ گزشتہ5سالوں میں چینی پر29ارب روپےکی سبسڈی دی گئی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کی ہے۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ  وزیراعظم نے شوگرانڈسٹری اورقیمتوں سےمتعلق کمیشن بنایا، چینی انکوائری رپورٹ موصول ہوتےہی پبلک کردی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ  اپوزیشن کوشاید اس رپورٹ کی سمجھ نہیں آئی

چینی انکوائری میں اہم ترین معاملہ سبسڈی کا ہے،چینی انکوائری کی رپورٹ بہت جامع ہے، گزشتہ5سالوں میں چینی پر29ارب روپےکی سبسڈی دی گئی۔

ان کاکہنا تھا کہ  ہماری وفاقی حکومت نے کوئی سبسڈی نہیں دی، موجودہ پنجاب حکومت نے2.4ارب روپےکی سبسڈی دی، ن لیگ کےدور میں26ارب روپےکی سبسڈی دی گئی۔ شاہدخاقان عباسی نے20ارب روپےکی سبسڈی دی۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ  کسی فیکٹری نےمقررہ قیمت میں گنا نہیں خریدا ،شاہدخاقان خود کو لائق اعظم سمجھتے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div