Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد64028ہوگئی

اپ ڈیٹ 29 مئ 2020 11:17am
فائل فوٹو

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد64028ہوگئی جبکہ1317افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

ملک بھر  میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،گزشہ 24گھنٹےکےدوران مزید 2ہزار 636نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد64ہزار028 ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج29مئی بروز جمعے کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید1332مریض سامنے آئےجبکہ34ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

پنجاب میں 927،بلوچستان میں 312،اسلام آباد میں 85اور آزاد کشمیر میں کورونا کے8کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا وائرس  نے پنجاب میں29،اسلام آباد 3اور بلوچستان میں 2افراد کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد25ہزار309ہوگئی جبکہ پنجاب  میں22ہزار964افرادکوروناوائرس کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں8ہزار842،بلوچستان میں3ہزار928،اسلام آباد میں2ہزار100، گلگت بلتستان میں658اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے227کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید57مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد1317ہوگئی۔

کورونا وائرس سے خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں432افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 410، سندھ میں 396،بلوچستان میں43،اسلام آباد میں22 اور گلگت بلتستان  میں9 اورآزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 5 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن  سینٹر کے مطابق ملک بھر کے 726اسپتالوں میں کورونا کے 40ہزار406 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے 496 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے ،ایک روز میں2074 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 22ہزار 305ہوچکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران11 ہزار931کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2ہزار636افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی  جبکہ ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 5لاکھ20ہزار 017افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div