Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

محکمہ موسمیات نے ملک میں غیر معمولی بارشوں کی پیشگوئی کر دی

اپ ڈیٹ 29 مئ 2020 10:16am
فائل فوٹو

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے گزشتہ کئی دنوں سے جاری گرمی کی لہر ختم ہونے کی نوید سنا دی، ملک میں غیر معمولی بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی۔

ملک میں گرمی کا راج جاری ہے،گرمی کے ستائے عوام کیلئے خوش خبری آگئی، محکمہ موسمیات نے آج سے منگل کے دوران بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

 اسلام آباد سمیت کشمیر، پنجاب، خیبر پختونخوا ، شمال مشرقی بلوچستان اور بالائی سندھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا،سب سے زیادہ گرمی لاڑکانہ میں پڑی جہاں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا  گیا ۔

اس کے علاوہ   جیک آباد،  شہید بینطیر آباد،  دادو اور سبی کا درجہ حارت 48ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div