Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

پاکستان کرکٹ بورڈ میں کرپشن کی ایک اور کہانی سامنے آگئی

شائع 30 مئ 2020 12:45pm

پاکستان کرکٹ بورڈ میں کرپشن کی ایک اور کہانی سامنے آگئی، گورننگ بورڈ کے سابق رکن شکیل شیخ نے ایک کروڑ 44 لاکھ روپے فنڈز کی مد میں وصول کئے، پی سی بی نے نوٹس بھیج کر وضاحت طلب کرلی۔

کرکٹ کے نام پر کرپشن کی کہانی، بورڈ دستاویزات نے بھانڈا پھوڑ دیا۔ کرکٹ بورڈ کے سابق عہدیداران کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے اینٹھ لئے گئے۔

PSL final in Lahore to help revive int'l cricket: Shakil

ایک کروڑ 44 لاکھ روپے بورڈ سے وصول کئے جانے پر گورننگ بورڈ کے سابق رکن شکیل شیخ کو نوٹس جاری کردیا، حساب اور وضاحت طلب کرلی۔

پی سی بی کی دستاویز کےمطابق اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ کا کمرشل استعمال کيا گیا جبکہ گراؤنڈ فیس کے نام پر کروڑوں روپے وصول کئے گئے۔

دستاويز میں یہ بھی درج ہے کہ شکیل شیخ نے پی سی بی اور سی ڈی اے سے کئے گئے معاہدے کی بھی خلاف ورزی کی اور سابق چیئرمین پی سی بی کے مشیر کے طور پر بھی لاکھوں روپے وصول کئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div