Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

کوروناوائرس سےمتاثرہ مریضوں میں کراچی سرفہرست ، 21ہزار870کیسز رپورٹ

اپ ڈیٹ 31 مئ 2020 07:26am
فائل فوٹو

کراچی :  کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں کراچی سرفہرست آگیا، 21ہزار 870کیسز رپورٹ اور 388 افراد لقمہ اجل بن چکے  ہیں ۔

  کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں کراچی سرفہرست آگیا،  شہر میں 21ہزار 870کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 388افراد جاں بحق ہوئے۔

  کراچی میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 43شہری وائرس کا نشانہ بنے،محکمہ صحت کے مطابق 9ہزار 840افردا صحتیاب جبکہ 11ہزار 642زیرعلاج ہیں ۔

  صوبے بھر میں کورونا سے متاثرہونےوالوں کی تعداد 27ہزار 360جبکہ 465اموات ہوچکی ہیں۔

 سندھ کے مختلف شہروں میں 13ہزار 272افردا صحتیاب جبکہ 13ہزار 623زیر علاج ہیں جبکہ   مقامی رابطوں سے منتقل ہونےوالے کیسز کی تعداد 25ہزار 841تک جاپہنچی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div