Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

'نواز شریف اورشہباز شریف غلط بیانی اورمنافقت کا اعلی شاہکار ہیں'

اپ ڈیٹ 31 مئ 2020 10:26am
فائل فوٹو

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نواز شریف اورشہباز شریف غلط بیانی اورمنافقت کا اعلی شاہکار ہیں۔

مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کی تازہ ترین تصویر پر ایک بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہبازشریف دونوں بھائیوں میں منافقت اور غلط بیانی کی قدر مشترک ہے، نوازشریف کہتے تھے کہ ان سے زیادہ کوئی بیمار نہیں مگر وہ لندن میں کورونا وائرس کی وبا میں بھی ڈھٹائی کے ساتھ ماسک کے بغیر بیٹھے ہیں،شہبازشریف کہتے تھے کہ ان سے زیادہ دلیر کوئی نہیں اور وہ لندن سے واپس آکر کورونا سے لڑنے کی بجائے ڈرنے میں مصروف ہیں۔

وزیراطلاعات پنجاب نے مزیدکہا کہ نوازشریف کی موجودہ تصویر آل شریف کیلئے شرمندگی کا باعث بننا چاہیئےتھی لیکن بیگم صفدر اعوان کی ڈھٹائی  کا یہ عالم ہے کہ  وہ اس  تصویر پر بھی سینے پر تمغہ امتیاز سجانے کی ناکام کوشش میں مصروف ہیں۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نیب میں دائر ہونے والے  متوقع ٹی ٹی ریفرنس سے بچنے کیلئے شاہد خاقان عباسی جیسے مہرے کو میڈیا میں استعمال کررہے ہیں جو سر سے پاؤں تک کرپشن کی خارش کا شکار ہیں،شہبازشریف کی سیاست ٹی ٹی، اقربا پروری، منافقت اور بزدلی کا شکار ہوچکی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div