Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

لاک ڈاون میں نرمی،مریضوں اور اموات میں ریکارڈ اضافہ

اپ ڈیٹ 31 مئ 2020 03:22pm

 

لاک ڈاؤن میں نرمی کے نتائج تباہی کی شکل میں سامنے آنے لگے۔ ملک بھر میں کورونا سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اٹھاسی اموات ہوگئیں۔ جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

لاک ڈاون میں غلفت کے نتائج سامنے آنے لگے،ایک دن میں جاں بحق اور رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 14 ہزار 972 نئے ٹیسٹ کیے گے،  جن میں سے 3 ہزار 39 افراد میں کورنا وائرس کی تشخیص ہوئی ،  سب سے زیادہ کیسز سندھ میں 27 ہزار 360 ہو گے۔

پنجاب 25 ہزار 56،  خیبرپختونخواہ 9 ہزار 540،  بلوچستان 4 ہزار 193،اسلام آباد 2 ہزار 418،  گلگت بلتستان 678،  اور آزاد کشمیر میں 251 کورونا مریض زیر علاج ہیں۔ ملک بھر میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 69 ہزار 496 تک پہنچ گئی ۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 88 مریضوں کی زندگیوں نے ساتھ چھوڑ دیا ،  سب سے زیادہ اموات پنجاب میں 475 ہو گئیں ،  سندھ میں 465،  خیبرپختونخواہ 453، بلوچستان 46،  اسلام آباد 27،  گلگت بلتستان 11 اور آزاد کشمیر میں 6 افراد جاں بحق ہو گے ،  جس کے بعد ملک بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 483 ہو گئی۔

مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج 723 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ اب تک 25 ہزار 271 مریض کورنا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div