Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا میں آج مزید بارش کی پیشگوئی

اپ ڈیٹ 01 جون 2020 09:50am
فائل فوٹو

پشاور:خیبرپختونخوا میں بارش سے موسم خوشگوارہوگیا،محکمہ موسمیات نے آج مزید بارش کی پیشگوئی کردی ۔

محکمہ موسمیات کےمطابق خیبرپختونخوا میں آئندہ24گھنٹوں میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ مزید بارش کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پرژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے ضلع چترال،دیر،سوات،شانگلہ،کوہستان،بونیر،ایبٹ آباد،ہری پور،مانسہرہ،مردان ،صوابی،پشاور،کوہاٹ،کرم،وزیرستان،بنوں،ڈی آئی خان میں بارش کا امکان ظاہر کیاگیا ہے۔

محکمہ موسمیات نےگزشتہ 24گھنٹوں میں مالم جبہ میں19،پاراچنارمیں7اور کاکول میں4ملی میٹربارش ریکارڈ کی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ دن ہونیوالی بارش سے تاحال کوئی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div