Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

لاک ڈاؤن میں نرمی کے منفی اثرات،21 دن میں 837 افراد جاں بحق

اپ ڈیٹ 01 جون 2020 08:41am
فائل فوٹو

اسلام آباد:لاک ڈاؤن میں نرمی کے منفی اثرات سامنے آگئے، گزشتہ 21دن میں 837افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

لاک ڈاؤن میں نرمی نے اثر دکھانا شروع کردیا،صرف 21دن میں 837افراد جان سے گئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق،نرمی کے 21دن قیامت بن کر ٹوٹ پڑے،آج کی 60 تازہ اموات کے ساتھ ملک بھر میں کوروناسے837افراد جاں بحق ہوگئے،صرف 21 دن میں 40ہزار379افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

حالت تو یہ ہے کہ عالمی شرح اموات میں پاکستان کا نمبر 18واں ہوچکا ہے،چین جہاں سے وائرس شروع ہوا،اس کی پوزیشن پہلےسے کم ہوکر 17ویں ہوچکی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div