Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ن لیگ کا اسلام آباد میں کورونا مریضوں کیلئے عدم سہولیات پر تشویش کااظہار

اپ ڈیٹ 01 جون 2020 09:39am
فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن )نےاسلام آباد میں کورونا مریضوں کیلئے عدم سہولیات پر تشویش کا اظہار کردیا۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آبادمیں کورونامریضوں کی تعداد2400ہوچکی ہےاورصرف 12 وینٹی لیٹر کام کررہے ہیں،اسلام آباد میں90بسترکےکورونا آئسولیشن وارڈ کےسواکوئی انتظام نہیں،‎ ‎لواحقین اپنے کورونا مریضوں کی جان بچانے کیلئے وینٹی لیٹرز کے حصول کی خاطر منتیں کرنے پر مجبور ہیں۔

ترجمان (ن)لیگ کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے اسپتال پمز میں 9 وینٹی لیٹرز کام کررہے ہیں، یہ 9 وینٹی لیٹرز پمز میں 80 بستر کے آئیسولیشن وارڈ میں دیگر آئی سی یوز سے منتقل کئے گئے ، سرجیکل آئی سی یو کے 4، میڈیکل آئی سی یو کے 2 اور کارڈیالوجی سرجری آئی سی یو کے 3 وینٹی لیٹرز کورونا وارڈ میں منتقل کئے گئے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد کے دوسرے بڑے اسپتال پولی کلینک میں کورونا مریضوں کیلئے صرف 10 بستروں کا آئیسولیشن وارڈ قائم ہے اور یہاں صرف 4 وینٹی لیٹر ہیں، بتایا جائے کہ کورونا مریضوں کیلئے جو وینٹی لیٹر آئے تھے، وہ کہاں ہیں؟ ان وینٹی لیٹرز میں سے اسلام آباد کے اسپتالوں کو کتنے ملے؟۔

ترجمان ن لیگ  نے کہا کہ کورونا کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر انتظامات اور اقدامات کے بجائے لوگوں کی زندگی خطرے میں ڈالی جارہی ہے، حکومت جھوٹ پر جھوٹ بول کر قوم کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے ، وفاقی وزیر صحت عمران صاحب لاپتہ ہیں اور صحت کا نظام ٹھیکے پر چل رہا ہے، عمران خان سرف پریس کانفرنس، بیانات اور دعوؤں کے ذریعے کورونا کا مقابلہ کررہے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div