Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سعودی ایئرلائن کی7خصوصی پروازوں کو پاکستان میں لینڈ نگ کی اجازت

اپ ڈیٹ 16 جون 2020 10:58am
فائل فوٹو

اسلام آباد:سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آگئی،سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے )نے  پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے سعودی ایئرلائن کی7خصوصی پروازوں کو پاکستان میں لینڈ نگ کی اجازت دے دی۔

سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے خصوصی پروازوں کو پاکستان میں لینڈ نگ کی اجازت سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سعودی ایئر لائن کی درخواست پر دی۔

سعودی ایئر لائن کی خصوصی پروازیں 16جون سے 20جون تک پروازیں آپریٹ کر یں گی، خصوصی پروازیں 1700سے زائد پاکستانی مسافروں کو لےکر کراچی،اسلام آباد،لاہور،پشاور پہنچیں گی۔

 سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق سعودی ایئر کے عملے کو ایئرپورٹ پر جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں ہوگی، طیارے واپسی پر کارگو یا خالی روانہ ہو ں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div