Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ تیار،آج وزیراعظم کو پیش کی جائے گی

کراچی :پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی، آج...
اپ ڈیٹ 22 جون 2020 04:38pm

کراچی :پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی، آج وزیراعظم عمران خان کو پیش کی جائے گی،22مئی کوپیش آنے والے طیارہ حادثے میں 97افراد شہید ہوئے تھے۔

کراچی میں پی آئی اےطیارہ حادثے کا ذمہ دار کون؟ حادثہ کیسے پیش آیا؟تمام شواہد پر مشتمل ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی۔

حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے طیارے کی ابتدائی رپورٹ ایوی ایشن ڈویژن کو موصول ہوگئی ہے جس کے بعد ایوی ایشن ڈویژن میں اعلی سطحی اجلاس جاری ہے جس میں سیکرٹری ایوی ایشن، ڈی جی سول ایوی ایشن ، ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ اینڈ انوسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ سمیت دیگر حکام بھی موجود ہیں ۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراء ایئر کموڈور عثمان غنی نے طیارہ حادثے کی رپورٹ اجلاس میں پیش کردی اور عثمان غنی کی جانب سے طیارے حادثے کی ابتدائی تحقیقات پر بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ اینڈ انویسٹی گیشن بورڈ کے سربراہ نے وفاقی وزیرہوابازی غلام سرورخان کو پیش کردی،عثمان غنی کی جانب سے اب تک ہونے والی تمام شواہد کو رپورٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کپتان کا ڈیوٹی روسٹر، ایئرٹریفک کنٹرولر سے گفتگو،طیارے کی لینڈنگ کی سی ٹی وی فوٹیجزز، فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر، کاک پٹ وائس ریکارڈر سے ملنے والی معلومات اور لاہور سے کراچی پرواز کا ایئرٹریفک کنٹرول سے حاصل ریکارڈ شامل ہے۔

دوسری جانب طیارے حادثے کی ابتدائی رپورٹ وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کی جانب سے آج وزیر اعظم کو پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 22مئی 2020کو لاہور سے کراچی آنے والا طیارہ ایئرپورٹ کے قریب آبادی میں گر کرتباہ ہوگیا تھا،حادثے میں 97افراد شہید ہوئے تھے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div