Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

معروف عالم دین علامہ طالب جوہری کراچی میں انتقال کرگئے

اپ ڈیٹ 22 جون 2020 08:01am
فائل فوٹو

کراچی :معروف عالم دین علامہ طالب جوہری کراچی میں انتقال کرگئے، علامہ طالب جوہری دل کے مرض میں مبتلا تھے اورکئی روز سے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

طویل عرصے تک پاکستان ٹیلی ویژن پر شام غریباں کی مجلس پڑھنے والے معروف عالم دین علامہ طالب جوہری خالق حقیقی سے جاملے ،علامہ طالب جوہری کئی روزسےکراچی کے نجی اسپتال میں یرعلاج تھے۔

اہلخانہ کے مطابق علامہ طالب جوہری دل کے مرض میں مبتلا تھے،طالب جوہری کونجی اسپتال میں وینٹی لیٹرپررکھاگیاتھا۔

علامہ طالب جوہری کی نمازجنازہ بعدنمازظہرین امروہہ گراؤنڈمیں اداکی جائےگی جبکہ ان کی تدفین وادی حسین قبرستان میں کی جائےگی۔

علامہ طالب جوہری27 اگست 1939 میں انڈیا کے شہر پٹنا میں پیدا ہوئے،ان کے والد مشہور عالم دین علامہ مصطفیٰ خاں جوہر تھے۔

علامہ طالب جوہری کی ابتدائی تعلیم اپنے والد مولانا مصطفے جوہری کے زیر نگرانی ہوئی، 1949 میں اپنے والد کے ہمراہ پاکستان آئے، 10 سال نجف میں اعلی دینی تعلیم حاصل کی۔

 علامہ طالب جوہری کو نجف کے ممتاز عالم، آیت اللہ سید عبداللہ شیرازی،  آیت اللہ سید علی رفانی، آیت اللہ سید محمد بغدادی، آیت اللہ باقرالصدر نے فارغ التحصیل  ہونے کی سند دی، 1965 کو وہ کراچی واپس آئے،5سال جامعہ امامیہ کے پرنسپل  رہے۔

 علامہ طالب جوہری کو کئی برسوں سے پاکستانی علماء میں مرکزی حیثیت  حاصل تھی،کراچی کے نشتر پارک میں شام غریباں کی مجلس سے ان کی شہرت پاکستان اور پاکستان سے باہر دنیا بھر میں پھیل گئی، اس مجلس کے  سامعین میں مسلمانوں کے تمام طبقہ ہائے فکر شامل تھے۔

علامہ طالب جوہری کو ریاست پاکستان نے ستارہ امتیاز سے نوازا،علامہ طالب جوہری بہترین خطیب ہونے کے ساتھ ساتھ شاعر بھی تھے فن تقریر میں صاحب اسلوب اور ایک دل نشیں مقرر تھے۔

 اس کے علاوہ علامہ طالب جوہری قرآن کی تفسیر، حدیث کربلا، عقلیات معاصر اور علامات ظہور مہدی جیسی کئی دیگر کتابوں کے مصنف بھی تھے۔

وزیراعظم کا علامہ طالب جوہری کے انتقال پر اظہارافسوس

وزیراعظم نے مرحوم علامہ طالب جوہری کے درجات کی بلندی کیلئےدعا کی اور ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کی۔

وزیراعظم عمران خان نےمعروف عالم دین علامہ طالب جوہری کے انتقال پر افسوس کا اظہارکیا۔

وزیراعظم نے مرحوم علامہ طالب جوہری کے درجات کی بلندی کیلئےدعا کی اور ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کی۔

ڈاکٹرفاروق ستارکاعلامہ طالب جوہری کےانتقال پراظہارافسوس

ڈاکٹرفاروق ستارنے علامہ طالب جوہری کےانتقال پرافسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی دینی خدمات کوخراج عقیدت پیش کرتےہیں،اللہ مرحوم کی مغفرت اورانکےدرجات کوبلند فرمائے۔

خالدمقبول صدیقی کاعلامہ طالب جوہری کےانتقال پردکھ کااظہار

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئرخالدمقبول صدیقی نے علامہ طالب جوہری کےانتقال پردکھ کااظہار  کرتےہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے،اللہ تعالیٰ مرحوم کےلواحقین کوصبر جمیل عطافرمائے۔

خرم شیرزمان کاطالب جوہری کی وفات پردکھ اورافسوس کااظہار

پی ٹی آئی کے رہنماء خرم شیرزمان نے بھی طالب جوہری کی وفات پردکھ اورافسوس کااظہارکرتےہوئے کہا کہ طالب جوہری مذہبی ہم آہنگی میں کرداراداکرتےرہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div