Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
16 Shawwal 1445  

دنیا بھر میں کورونا وائرس نے 4 لاکھ 70ہزار 703 افراد کی جان لے لی

نیویارک:دنیا بھر میں کورونا وائرس نے 4لاکھ 70ہزار 703افراد کی...
اپ ڈیٹ 22 جون 2020 03:31pm

نیویارک:دنیا بھر میں کورونا وائرس نے 4لاکھ 70ہزار 703افراد کی زندگیوں کا خاتمہ کردیا جبکہ مہلک وائرس سے اب تک 90 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے،ایک دن میں ایک لاکھ83 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

مختلف ممالک میں کورونا وائرس کی وباء کا زور ٹوٹ چکا ہے تو کہیں یہ عروج پر ہے اور کہیں اس کے کیسز اور اموات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 90لاکھ 50ہزار 686تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 70ہزار 792 ہوگئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 37 لاکھ 37ہزار 969مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 54 ہزار 575 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 48 لاکھ 41ہزار 925مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 22ہزار 247افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 23 لاکھ 56ہزار 657ہو چکی ہے۔

امریکا کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 12 لاکھ 54ہزار 55کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 477کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 9 لاکھ 80ہزار 355کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 86ہزار 990تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 50 ہزار 659زندگیاں نگل چکا ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 8 ہزار 111 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 84 ہزار 680 ہو چکی ہے۔

بھارت میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور وہ اس فہرست میں 8ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس سے 13 ہزار 703ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 26ہزار 910ہو گئی۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 42 ہزار 632ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 4ہزار 331ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 93 ہزار 352مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 28 ہزار 323ہو گئیں۔

پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 8ہزار 45ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 2 لاکھ 54 ہزار 936رپورٹ ہوئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 634ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 38 ہزار 499رپورٹ ہوئے ہیں۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 9 ہزار 623 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 4 ہزار 952 ہو گئے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 962 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 91 ہزار 575ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 950 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 1 لاکھ 87 ہزار 685ہو گئے۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 640 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 60 ہزار 377 ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 1 ہزار 267 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 57 ہزار 612 تک جا پہنچی ہے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔

چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 396 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس اتنی تیزی سے پھیل رہا ہے کہ مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی ممالک کی فہرست میں پاکستان سرفہرست کے 15 ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔

پاکستان میں 24 گھنٹوں میں ملک میں 4 ہزار 471نئے کورونا مریض سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 89 افراد اس وائرس کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 81 ہزار 88 ہوگئی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 3 ہزار 590 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 1 لاکھ 6 ہزار 75مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 71 ہزار 458مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div