Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

صدر اور وزیراعظم کا علامہ طالب جوہری کے انتقال پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد:صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے  معروف...
اپ ڈیٹ 22 جون 2020 07:56pm

اسلام آباد:صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے  معروف عالم دین علامہ طالب جوہری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے  سوگوار خاندان سے تعزیت کیا ۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے علامہ طالب جوہری کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے  سوگوارخاندان سے تعزیت اور ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، قائد حذب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سمیت دیگر سیاسی و مذہبی شخصیت نے بھی افسوس کا اظہار کیا ۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل ، گورنر پنجاب چوہدری سرور ، وفاقی وزرا نور الحق قادری ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق ، سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے بھی دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ۔

اس کے علاوہ سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری ،  علامہ راجہ ناصر عباس  اور علامہ حنیف طیب سمیت دیگر سیاسی و مذہبی شخصیات نے بھی ممتاز  علمی شخصیت   علامہ طالب جوہری کی وفات پر افسوس کا اظہار کہا کہ  پاکستان ایک بڑے عالم دین سے محروم ہو گیا، دین اسلام کیلئے انکی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div