Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

سرگودھا :دربار کے متولی نے ساتھیوں کی مدد سے 20افراد کو قتل کردیا

اپ ڈیٹ 02 اپريل 2017 09:22am
فائل فوٹو فائل فوٹو

سرگودھا :سرگودھا کے نواحی گاؤں میں دربار کے متولی نے ساتھیوں کی مدد سے 20افراد کوقتل اور 3کو زخمی کردیا۔

اتوار کو اجتماعی قتل کی یہ لرزہ خیز واردات سرگودھا کے علاقے چک 95شمالی کےعلاقے درگاہ محمد علی پر ہوئی،جہاں آنے والے زائرین پر دربار کے متولی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ڈنڈوں اور چھریوں سے حملہ کرکے 20افراد کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ،مارے جانے والوں میں 4خواتین اور ڈی ایس پی کا بیٹا بھی شامل ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرامدادی کارروائیاں شروع کیں اور واقعے میں زخمی ہونے والے افراد اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ کی اطلاع ڈسٹرکٹ اسپتال میں علاج کیلئے لائی جانے والی 2خواتین  نے فراہم کی جس کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کی۔

پولیس کے مطابق ،واقعے میں ملوث  جعلی پیر کو اس کے 4ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ملزم نے دعویٰ کیا ہے کہ ان افراد نے 2سال قبل درگاہ کے پیر محمد علی کو قتل کیا تھا اور اب اسے بھی قتل کرنا چاہتے تھے۔

ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چھٹہ کے مطابق ،عبدالوحید الیکشن کمیشن کا ریٹائرڈ سرکاری ملازم ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر اوقاف زعیم قادری کو سرگودھا پہنچنے کی ہدایت کی ہےجبکہ آر پی او سرگودھا سے بھی واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div