Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

اگر ٹائلز کو واپس نیا کرنا چاہتے ہیں تو یہ ضرور آزمائیں

اپ ڈیٹ 23 مئ 2019 12:59pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ جو آج کل صفائی ستھرائی کے لئے جو مصنوعات اور ڈٹرجنٹس وغیرہ بنائے جارہے ہیں وہ فائدے پہچانے سے زیادہ نقصان ہی کر دیتے ہیں۔ ان کے استعمال کو بالکل ختم تو نہیں کیا جاسکتا البتہ گھریلو چیزوں سے کیمکل کے استعمال کو کم کیا جا سکتا ہے جس سے نقصان کا امکان کم سے کم ہو۔

باتھ روم کی ٹائلز کو چمکانے کے لئے آپ کو درکار ہوگا

٭ایک چوتھائی گلاس ہائیڈروجن پروآکسائیڈ

٭ایک ٹیبل چمچ لکوئیڈ صابن

٭آدھا گلاس پانی

:اس کو استعمال کا طریقہ

سب سے پہلے ان تمام چیزوں کو اچھی طرح ملالیں پھر اس مکس کردہ لکوئیڈ کو گندگی پر ڈال کر اسپنج سے رگڑیں اور پھر اس کو پانی سے اچھی طرح دھولیں۔

اگر ٹائلیں کچھ زیادہ ہی گندی ہوں تو ان پر لکویئڈ ڈال کر کم سے کم دس منٹ کے لئے چھوڑ دیں اتنے وقت میں ساری گندگی تحلیل ہوجائے گی پھر اسپنج سے صاف کرکے اس عمل کو دوبارہ دوہرائیں اور آخر میں پانی سے اچھی طرح دھولیں ٹائلیں بالکل نئی جیسی لگنے لگیں گی۔

اور اگر آپ لمبے عرصے تک اپنے باتھ روم کی ٹائلوں کو نیا جیسا رکھنا چاہتے ہیں تو پانی اور سرکہ برابر مقدار میں لے کر اس مکسچر میں مکس کریں اور ہفتے میں دو بار صاف کریں آپ کے ٹائلز لمبے عرصے تک نئے رہیں گے۔

فائل فوٹو فائل فوٹو

اس لکوئیڈ کو آپ گیس کے چولہے کو صاف رکھنے کے لئے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div