Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

لیموں پانی کا استعمال کریں اور ان 12 بیماریوں سے نجات پائیں

شائع 09 فروری 2018 06:56am

14

لیموں کے عرق کو پانی میں روز ملا کرپینا صحت کے لئے مفید قرار دیا جاتا ہے۔ لیموں میں  وٹامن بی، وٹامن سی، پوٹاشیم اور کاربوہائیڈریٹس کے علاوہ صحت بخش روغنیات بھی شامل ہوتے ہیں۔

لیموں پانی اینٹی آکسیڈینٹ کا کام کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے، لیموں پانی میٹابولزم کو بہتر بنا کر آپ کے جسم کو طاقتور بناتا ہے اور جسم میں موجود زہریلے مادوں کو بھی صاف کرتا ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے کہ آپ دوائی کے بجائے لیموں سے ان 12 بیماریوں کا علاج کر سکتے ہیں؟

٭ دانوں کے لئے

لیموں کا رس ہماری جلد میں موجود تیزابی اثرات کو کم کر کے دانوں کو نکلنے سے روکتا ہے۔ لیموں کے رس سے چہرے پر مساج کرنا کلینزنگ کا بہترین طریقہ ہے۔

٭ گردے میں پتھری

لیموں میں موجود پوٹاشیم یورین میں تیزابیت کی سطح کو بڑھاتا ہے۔

٭مدافعتی نظام کی بہتری

لیموں پانی کا استعمال جسم میں چربی کے خلیوں کا خاتمہ کرتا ہے، اور بیماریوں کا سبب بننے والے جراثیم کا خاتمہ کر کے مدافعتی نظام کو بہتر بناتا ہے۔

٭ بھوک کاخاتمہ کر کے وزن کم کرتا ہے

لیموں میں موجود وٹامنز خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول کرتے ہیں۔ لیموں میں فائبر بھی موجود ہوتا ہے جو بے وقت بھوک لگنے سے روکتا ہے۔ لیموں کا رس نظام انہظام کو بھی بہتر بناتا ہے اور کولیسٹرول کو کم کر کے وزن کم کرتا ہے۔

٭ پتّے میں درد

اگر آپ پتّے میں درد کی بیماری کا چکار ہیں تو کھانے کے ساتھ لیموں پانی کا استعمال کریں۔

٭ نزلہ اور زکام

لیموں میں موجود وٹامن سے اینٹی آکسیڈیٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔ نزلہ اور زکام کے علاج کے لئے لیموں پانی کا استعمال بہت فائدے مند ہوتا ہے کیونکہ اس میں بیکٹیریا کے خاتمے کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔

٭ ناخن کے نشانات

ناخنوں کو بڑھانے کے لئے ان پر لیموں کا رس لگانا بہت فائدے مند ہوتا ہے اور یہ ناخن پر موجود سفید نشانات کا بھی خاتمہ کرتا ہے۔

٭ فوڈ پوائزننگ

سفر کے دوران لیموں پانی کا استعمال ضرور کریں یہ آپ کو فوڈ پوائزننگ سے بچاتا ہے۔

٭ تھکن اور جسم میں درد

لیموں پانی کا استعمال جسم کے مخصوص حصوں میں درد، نیند نہ آنا اور  تھکاوٹ کو دور کرنے کے لئے نہایت مفید ہوتا ہے۔

٭ سوزش کا خاتمہ

لیموں میں سوزش کا خاتمہ کرنے کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو ہمارے جسم میں تیزابیت کو کنٹرول کرتی ہیں۔  اور یہ ہم سب ہی جانتے ہیں کہ جسم میں سوجن تیزابی اثرات کے باعث ہوتی ہے۔

٭ ورزش کے بعد کھچاؤ

ورزش کے بعد پٹّھوں میں کھچاؤ اور جسم میں درد سے آرام کے لئے لیموں پانی کا استعمال بہت فائدے مند ثابت ہوتا ہے۔

٭ جوڑوں میں درد اور سوجن

لیموں کا رس ہمارے جسم میں یورک ایسڈ کی مقدار کو کم کرتا ہے اور جوڑوں میں درد اور سوجن کا خاتمہ کرتا ہے۔

بشکریہ : Futusion

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div