Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

یہ علامات ظاہر کرتی ہیں کہ آپ پروٹین کی کمی کا شکار ہیں

شائع 07 اپريل 2018 11:12am

protein-def

جسمانی ضروریات پوری کرنے کے لئے پروٹین ایک اہم جز ہے ۔یہ بات اچھی طرح جانی مانی ہے کہ جسم میں پروٹین کی مقدار اسے صحیح طرح اپنا کام انجام دینے کی ذمہ دار ہے۔ اگر جسم پروٹین کی کمی کا شکار ہو تو اسے طرح طرح کی مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ ایک مطالعے کے مطابق دنیا میں ایک ارب افراد پروٹین کی کمی کا شکار ہیں۔

اس بات کا اندازہ کیسے لگایا جائے کہ کہیں آپ بھی پروٹین کی کمی کا شکار تو نہیں ہیں؟ اگر آپ کے جسم میں یہ علامات ظاہر ہورہی ہیں تو اس کا جواب ہاں ہے۔

بے وقت بھوک

پیٹ بھرا ہونے کے باوجود بھی بے وقت بھوک کا لگنا یہ بات ظاہر کرتا ہے کہ آپ کہ جسم میں پروٹین کی کمی ہے۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہائی کیلوری غذا آپ کی پہنچ میں ہر وقت رہتی ہے۔ ہائی کیلوری غذا میں پروٹین کم اور فیٹ اور شوگر ذیادہ مقدار میں ہوتے ہیں۔

جوڑوں کا درد اور پٹھوں کی کمزوری

جسم میں پروٹین کا ذخیرہ پٹھوں اور گوشت میں ہوتا ہے۔ پٹھوں کی کمزوری اور درد اس بات کے گواہ ہیں کہ جسم میں پروٹین کم ہے۔ یہ مسئلہ ذیادہ تر بوڑھے افراد میں ہوتا ہے۔ پروٹین جسم میں پٹھوں اور گوشت کی بحالی کے لئے ضروری ہے۔

کمزور جلد اور ناخن

پروٹین کی کمی ناخنوں کو کمزور کرکے انہیں بھربھرا کر دیتی ہے۔ اگر جسم پروٹین کی کمی کا شکار ہے تو ناخنوں پر واضح سفید دھاریاں اور بھورے نشانات نظر آنے لگتے ہیں۔ اس کے علاوہ پروٹین نئی جلد بننے اور خلیات کی پیداوار کے لئے اہم ہے۔ اگر جلد میں خشکی حد سے ذیادہ ہے تو اس کا مطلب ہے کہ پروٹین کی کمی جلد کے مردہ خلیات کو ختم نہیں کر پا رہی ہے۔

بال جھڑنا

ہمارے بال 90 فیصد کیراٹِن نامی پروٹین سے بنے ہوتے ہیں۔ اگر جسم کو پروٹین کی صحیح مقدار نہ مل رہی ہو تو بالوں کی صحت متاثر ہوتی ہے۔بال جھڑنے لگتے ہیں اور بالوں کے رنگ اور تعداد میں واضح فرق نظر آنے لگتا ہے۔

امراضِ جگر

پروٹین کی کمی سے متعلق جگر کی صحت ایک اہم پہلو ہے۔ اگر جسم کو پروٹین کی صحیح مقدار میسر نہ ہو تو جگر پر چکنائی اور فیٹس جمنے لگتے ہیں۔ اگر اس مسئلے کا حل نہ نکالا جائے تو جگر کے خطرناک امراض لاحق ہوسکتے ہیں۔

ہڈیوں کا بھربھرا پن

غذا میں پروٹین کی کمی ہڈیوں کو کمزور اور بھربھرا بنا دیتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پروٹین ہڈیوں میں کیلشیئم محفوظ کرنے کے لئے ضروری ہے۔ ہڈیاں کمزور ہو کر جلدی ٹوٹ سکتی ہیں۔

نیند کی کمی

اگر آپ نیند کی کمی کا شکار ہیں تو بہت ممکن ہے کہ آپ ک جسم میں پروٹین کی کمی ہے۔ غذا میں موجود پروٹین جسم میں ان ایسڈز کا اخراج کرتے ہیں جن سے نیند غالب ہوتی ہے۔ اس لئے اچھی اور پرسکون نیند کے لئے ضروری ہے کہ ہم پروٹین کی مناسب مقدار کو غذا کا حصہ بنایئں۔

دماغی کمزوری

پروٹین کی کمی کی ایک علامت ذہنی کارکردگی میں کمی ہے۔ پروٹین دماغ کی غور کرنے کی صلاحیت کے لئے ضروری ہے۔ اگر دماغ کسی کام پر توجہ نہ دے پائے اور یاداشت میں فرق آجائے تو آپ پروٹین کی کمی کا شکار ہیں۔

ایک آدمی کے لئے دن بھر میں پروٹین کی مناسب مقدار 56 گرام ہے۔ ایک عورت کے لئے 46 گرام، جبکہ چھوٹے بچوں کے لئے ان کی عمر کے مطابق 19 سے 34 گرام ہے۔

Thanks to Brightside

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div