Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

ناخنوں پر ایسے نشانات خطرناک بیماری کی علامت ہیں

nails

آگر آپ کو کبھی ناخن پر موجود سفید دھبوں کے بارے میں جاننے کا تجسس ہوا ہےتو اس بات کا جواب ماہرین نے دے دیا ہے, ماہرین کے مطابق ناخن پر پڑنے والے سفید دھبوں کی ایک وجہ تو ناخنوں پر ائیر ببل کا بننا ہے۔ اس کے علاوہ ناخنوں پر سفید دھبوں کا ہونا کئی بیماریوں کے ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔

ناخنوں پر پڑنے والے سفید دھبوں کو لیوکونچیا کہا جاتا ہے ۔ ناخنوں پر ان کے نمودار ہونے کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔ اکثر اوقات کسی معمولی چوٹ کے باعث بھی یہ دھبے پڑ جاتے ہیں یا بعض اوقات یہ کئی لوگوں کو وراثت میں بھی ملتے ہیں۔ لیکن کبھی کبھار یہ دھبے بیماریوں کی بھی نشاندہی کرتے ہیں۔

اگر آپ کے ہاتھوں کے ناخنوں پر سفید نشان آرہے ہیں تو فوراً اپنے ڈاکٹر سے رجوع کرلیں۔ یہ دھبے ناخنوں پر فنگس ہونے کی وجہ سے بھی ہوجاتے ہیں۔ اس کے علاوہ پھیپڑے اور جلد کی بیماریوں کی وجہ سے بھی یہ سفید دھبے ناخنوں پر ہوجاتے ہیں۔

٭ اگر آپ کے ناخن نرم ہیں اور اس پر سفید ذرے نمودار ہو گئے ہیں تو ناخنوں کی ان علامات کو پلپپر نیل کہا جاتا ہے۔

٭ ناخنوں کے اطراف سفید لکیروں کا بن جانا دل کی بیماریوں کے ہونے کا ثبوت دیتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ لکیریں ملیریا ہونے کی بھی نشاندہی کرتی ہیں۔ اگر آپ کے ناخنوں کے ارد گرد سفید لکیریں بن گئی ہیں تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کرلیں۔

٭ اپنے ناخنوں پر ہونے والی تبدیلیوں کی وقتاً فوقتاً نظر رکھیں اور ناخنوں پر ہونے والی تبدیلیوں کو نظرانداز بالکل نہیں کریں اور ناخن میں ہونے والی تبدیلی پر فوراً ڈاکٹر کےپاس جائیں۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div