Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

نیند کی کمی کے باوجود بھی آپ اپنے آپ کو چاق وچوبند رکھ سکتےہیں

اپ ڈیٹ 06 اپريل 2017 07:32am

sleepy pic

کیا آپ کی نیند پوری نہیں ہوئی؟؟اور آپ رات بھر کڑوٹیں بدلتے رہے اور آخر کار صبح ہو گئی،اس کی وجہ کوئی ذہنی دباؤ،اگلے دن کی کوئی ٹینشن یا کوئی اور وجہ بھی ہو سکتی ہے۔لیکن انسان کا چست اور تروتازہ رہنا بہت ضروری ہے کیونکہ سستی سے آپ کے پورے دن کی کارکردگی بہت متاثر ہوتی ہے اور  کوئی بھی کام بخوبی انجام نہیں دے پاتے۔

آج ہم آپ کو بتائیں گے  چند ایسے طریقے جن سے آپ کو فعال رہنے میں مدد ملے گی۔اور آپ کو جاگنے کے لیے بار بار چائے پینے کی بھی ضرورت  پیش  نہیں آئے گی۔

صبح کی دھوپ سے اپنے آپ کو تروتازہ کریں

سورج اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے،اور اس کی شعاوں میں ایک ایسی تازگی موجود ہے جو آپ کے دماغ کو طاقت دیتی ہے اور آپ کا دماغ خود بخود کام کرنے لگتا ہے،اسی لئے آپ جب صبح اٹھیں تو سب سے پہلے گھر کہ کھڑکیوں ارو دروازوں کو کھولیں تا کہ دھوپ اندر آسکے،اور اگر آپ کہ پاس تھوڑا وقت ہو تو کوشش کریں کہ پیدل چلیں اس سے آپ میں توانائی آئے گی۔

ناشتے کے لئے بہترین غذاء کا انتخاب کریں

جسم کو فعال رکھنے کے لئے اچھی غذائیت کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ آپ نیند پوری نہ ہونے کی باوجود بھی دن بھر بغیر تھکاوٹ کہ کام کر سکیں۔اس کےلئے ضروری ہے کہ ناشتے میں پروٹین سے بھرپور اشیاء استعمال کی جائیں۔

 ناشتے سے پہلے چند عدد بادام کھانا بھی بہت مفید ہوتا ہے اور ناشتے میں دلیہ،انڈا،دہی،پنیر،پھل وغیرہ استعمال کرنا آپ کو طاقت دےگا۔

قیلولہ کریں

قیلولہ کا مطلب دوپہریا شام میں تھوڈی دیر سونے کے ہیں،اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ آپ ایک یا دو گھنٹے کہ لئے سو جائیں بلکہ اگر آپ دس سے پندرہ منٹ کی بھی گہری نیند لے لیں تو یہ آپ کہ دماغ کو سکون فراہم کرے گا اور آپ دوبارہ سے چاقوچوبند ہو جائیں گے۔

پانی کا استعمال ذیادہ کریں

جیسا کہ ہم سب کو پتہ ہے کہ پانی ہمارے لئے کتنا ضروری ہے،اپنے آپ کو تروتازہ رکھنے کے لیے زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں،اور اگر آپ کسی وجہ سے زیادہ پانی نہ پی سکیں توایسے پھل یا سبزیاں جن میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے ان کو اپنی غذاء میں شامل کریں۔

ورزش کے ذریعہ اپنے آپ کو چست رکھیں

ورزش کرنے سے نہ  صرف آپ کی صحت اچھی ہوتی ہے بلکہ اس سے آپ کو فعال رہنے میں بھی مدد ملتی ہے،سستی محسوس ہونے پر اگر ورزش کر لی جائے تو تھکن اتر جاتی ہے اور آپ کو انرجی ملتی ہے۔

ان تمام طریقوں پر عمل کر کہ آپ نیند پوری نہ ہونے کہ باوجود اپنے اندر مثبت تبدیلی محسوس کریں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div