Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

چین اور امریکا میں برفانی طوفان سے نظام زندگی معطل

شائع 03 نومبر 2015 06:52am

snow-storm-ho-1

چین کے شمالی مغربی علاقوں اورامریکا کے شہر نوادا میں برفانی طوفان کے باعث زندگی معطل ہوکر رہ گئی۔ کئی گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں۔چین کیصوبے زن جیانگ نے برف کی چادر اوڑہ لی،، برفباری اتنی شدید ہوئی کہ ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ گاڑیاں راستوں پر پھنس کر رہ گئیں،زن جیانگ کے دارالحکومت میں دس سینٹی میٹرزتک برف کی موٹی تھیں جم گئیں۔ شدید برفباری کے باعث ٹریفک پولیس نے گاڑیوں کا رخ دوسرے ایکسپری وے کی جانب موڑ دیا۔راستوں کوبرف سے صاف کرنے اور معمول کی زندگی بحال کرنے کا کام جاری ہے۔دوسری جانب امریکی شہر نوادا میں سردی کے موسم کی پہلی برفباری ہوئی ہے،،جس سے موٹرسائکل سواروں کو مشکلات کا سامنا ہوا۔کئی رہائشی علاقوں میں بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div