Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

دل کے دورے کی 8 ابتدائی علامات

شائع 16 جنوری 2018 07:46am

7

احتیاط علاج سے بہتر ہے۔ہم عموماً اپنے بڑوں سے  یہ سنتے رہتے ہیں۔ پر یہ سچ ہے کہ ہم  احتیاط کہ ذریعے خود کو خطرناک بیماریوں سے بچا سکتے ہیں۔

آج ہم آپ کو ایسی 8 علامات کا بتائیں گے جن کو وقت رہتے محسوس کرلیا جائے تو آپ دل کے دورے جیسی خطرناک بیماری سے بچ سکتے ہیں۔

٭ تھکاوٹ

جسمانی اور دماغی کام تو سب  کے لئے ہی تھکاوٹ کا باعث ہوتے ہیں ، لیکن  اگر آپ غیر معمولی ٹھکاوٹ کا شکار ہیں تو یہ  ہونے  والے  دل کے  دورے  کی نشانی ہوسکتی ہے۔یہ علامت  دل کے دورے کا شکار بننے والی 70 فیصد خواتین میں  تشخیص ہوئی ہے۔

٭ پیٹ کا درد

پیٹ درد، خالی پیٹ یا بھرے پیٹ متلی ہونا، پیٹ کا پھول جانا یا  پیٹ کی خرابی  ۔ یہ وہ  علامات ہیں جو ہارٹ اٹیک سے پہلے 50 فیصد   مر داور عورتوں میں  دیکھنے میں آئی ہیں۔

٭ انسومنیا

نیند  نہ آنا بھی   مستقبل میں ہارٹ اٹیک کا شکارہونے کی ایک علامت ہے ،جو عموماً  50  فیصد خواتین اور کچھ مردوں میں دیکھی گئی ہے۔ اکثر  دل کے دورے سے پہلے لوگ دماغ کی غیر حاضری اور گھبراہٹ کا شکار بھی ہوتے ہیں۔

٭ دَم گُھٹنا

رات کے وقت لیٹے ہوئے دم گھٹنا  یا  سانس نہ آنا  دل کے فیل ہونے کی  علامت ہوتا ہے،جو اس مرض کا شکار ہونے والے لوگوں کو چھ مہینے  پہلے ہی اس بات سے آگاہ کر دیتا ہے کہ آپ خطرناک بیماری میں مبتلا ہونے والے ہیں۔

٭  بالوں کا جھڑنا

بالوں کا جھڑنا ایک ایسی علامت ہوتی ہے جسے ہر کوئی بآسانی  دیکھ سکتا ہے ،  یہ علامت  دل کی بیماریوں کا شکار ہونے والے 50 فیصد مردوں میں تشخیص  ہوئی ہے۔

٭  دل کی دھڑ کن  بے ترتیب ہونا

دل کی دھڑکن  کا بے ترتیب ہونا  یا وقفے وقفے سے رک جانا گھبراہٹ اور  پینک اٹیک کی وجہ سے ہوتا ہے۔عموماً یہ  علامت خواتین میں زیادہ دیکھنے میں آتی ہے۔ اس میں دو قسم کی کیفیات ہوتی ہیں، دل کی دھڑکن کابے ترتیب ہوجانا ( اریتھیمیا) اور دل کی دھڑکن کا اچانک تیز ہوجانا (ٹیکی کارڈیا)۔

٭ ضرورت سے زیادہ پسینہ آنا

غیر معمولی طور پر زیادہ پسینہ آنا ہارٹ اٹیک کی ابتدئی علامت ہوتا ہے۔ ایسا آپ کو کبھی رات کویا دن کے وقت بھی ہوسکتا ہے۔اس میں ہتھیلیوں میں، سر پر اور پیر وں میں  پسینہ آتا ہے جو ضرورت سے زیادہ ہوتا ہے۔

٭ سینے میں درد

اکثر مر د اور خواتین  کو سینے میں درد کی مختلف اشکار اور شدت کا احساس ہوتا ہے۔ یہ بھی دل کی بیماریوں کی ابتدائی علامات میں سے ایک ہے۔ مردوں میں یہ علامت  ایک  الارمنگ صورتِ حال ہوتی ہے۔جبکہ خواتین میں یہ علامت 30 فیصد   تک دیکھنے میں آتی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div