Aaj News

بدھ, اپريل 17, 2024  
08 Shawwal 1445  

رمضان میں یہ چیزیں ہر گز نہ کریں

شائع 19 مئ 2018 08:29am

iftr

رمضان المبارک آچکا ہے اور تمام مسلمان پر جوش ہیں۔ کچھ نیکی کمانے کیلئے اور کچھ رمضان کے روایتی پکوان چکھنے کیلئے۔ کچھ کیلئے رمضان وزن کم کرمنے کیلئے آتا ہے اور کچھ کیلئے رمضان صرف دیگر مہینوں  کی طرح بس ایک مہینہ ہے۔

لیکن ایک بات حقیقت ہے کہ کوئی روزہ رکھے یا نہ رکھے، افطار ضرور کرتا ہے۔  لیکن جو روزے دار ہیں وہ رمضان میں لازمی ان باتوں کا خیال رکھیں۔

٭ چکنے کھانوں سے روزہ کھولنا

سموسے پکوڑے، اسپرنگ رول، فرائز اور اسی طرح کی دیگر تلی ہوئی اشیاء سے روزہ کھولنا آپ کی صحت کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ افطار میں تلا ہوا کھانا بد ہضمی پیدا کر سکتا ہے۔ جس کی وجہ سے آپ کی تراویح چھوٹ سکتی ہے۔ اس لئے سنت کے مطابق کھجور یا پانی سے روزہ کھولیں۔ اور اس کے بعد پھل تناول فرمائیں تاکہ دن بھر کی غذائیت کی کمی کو پورا کیا جا سکے۔

٭ کم پانی پینا

ہم میں سے کچھ لوگ بوقت افطار بہت کم پانی کا استعمال کرتے ہیں اور کھانے پر زیادہ زور دیتے ہیں۔ افطار کے وقت پانی زیادہ پئیں اور کھائیں کم۔ اور اگر آپ سے زیادہ پانی نہیں پیا جاتا تو ایسے پھلوں کا استعمال کریں جن میں پانی زیادہ ہو۔ مشروبات اور کیفین والی چیزیوں جیسے چائے یا کافی سے اجتناب کریں۔

٭ جلدی جلدی کھانا

 آپ کی افطار کہیں نہپیں بھاگے گی۔ اس لئے فوراً اور جلدی جلدی کھانے کے بجائے آرام سے آہستہ آہستہ اچھی طرح چبا کر کھائیں۔ چھوٹے نوالے کھائیں۔ اور اگر نماز نکلنے کا خدشہ ہے تو باقی کھانا نماز کے بعد آکر کھا لیں۔

٭ سحری چھوڑنا

سحری کرنا سنت ہے۔ کچھ لوگ نیند پوری کرنے کیلئےسحری چھوڑ دیتے ہیں۔ مختلف تحقیقات کے مطابق صبح کا ناشتہ یا سحری آپ کو پورا دن چست و توانا رکھتی ہے۔ لیکن جب آُپ سحری چھوڑتے ہیں تو آپ خود کو پورے دن کیلئے کمزوری اور سستی کی طرف دھکیل دیتے ہیں۔ اس لئے سحری کریں اور سحری میں رات کا بچا ہوا کھانا کھانے کے بجائے تازہ پکا کر کھائیں۔ صحت بخش غذا کا استعمال کریں۔ دودھ، دہی جیسی پروٹین والی چیزیں کھائیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div